: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
سری نگر: وادی کشمیر میں آتشزدگی کے ایک پراسرار واقعہ میں ایک اور آستان
کو نقصان پہنچا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اس واقعہ سے قبل ایپل ٹاون سوپور میں
آتشزدگی کے پراسرار واقعہ میں ایک مسجد اور ایک آستان کو شدید نقصان
پہنچا تھا۔ فائر اینڈ ایمرجنسی محکمہ کے ایک افسر نے بتایا کہ وسطی کشمیر کے ضلع
گاندربل کے آرونی میں
واقع حضرت باب عطار الدین صاحب کی آستان شریف میں
آگ نمودار ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے پہلے کہ فائر ٹینڈرزاور مقامی لوگ موقع پر پہنچتے ،
دو منزلہ آستان شریف کو شدید نقصان پہنچا تھا۔ مذکورہ افسر نے بتایا کہ
آگ اس قدر بھیانک تھی کہ اس میں اخروٹ کے کچھ درخت بھی جل گئے ہیں۔ انہوں
نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم کی جارہی ہے۔